پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کی ہراسانی | روک تھام کیلئے اقدامات کو حتمی شکل

سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کل منعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں خواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں اس طرح کے تشویش کُن واقعات کا ازالہ کرنے کے لئے لوگوں میںجانکاری پیدا کرنے اورہراسانی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے لئے تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔اس موقعہ پر ناٹ فار پرافِٹ ٹرسٹ وومنز کلیکٹو جو کہ میٹنگ میں موجود تھے،نے خواتین کو جنسی ہراسانی کے واقعات کے خلاف آواز اُٹھانے کے لئے اُن کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوںنے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔میٹنگ سے خطاب کے دوران ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میںخواتین کے ساتھ ہراسانی کے واقعات کو روکنے کے لئے لازمی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میٹنگ میں آر ٹی او کشمیر،ایس ایس پی ٹریفک،اے ڈی سی،ایس پی سرینگر ،جے ڈی پلاننگ ،جے ڈی انفارمیشن اورسی ای او سرینگر کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔