پبلک سروس کمیشن کے جموں کشمیر ایڈ منسٹریٹو امتحانات ملتوی

سرینگر// حکومت نے10مارچ سے شروع ہونے والے جموں کشمیر ایڈمنسٹریٹو امتحانات(مینز) کو ملتوی کردیا ہے۔یہ امتحانات مختلف امتحانی مراکز میں10مارچ سے 17 مارچ 2022 تک منعقد ہونے تھے اوراسکے لئے 13 مبصرین کو بھی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔پبلک سروس کمیشن کی ایک نو ٹیفکیشن کے مطابق جو امتحانات 10سے 17مارچ تک لئے جانے تھے انہیں غیر معینہ عرصے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ امتحانات سے متعلق امیدواروں کو بعد میں آگاہ کیا جائیگا۔ادھر۔ ڈپٹی سیکریٹری شعیب محمد نائیکو کے مطابق جمعرات سے شروع ہونے والے امتحانات کے انعقاد کیلئے سرینگر مراکزکیلئے4مبصرین میں محکمہ صنعت و حرفت کشمیر کے جوائنٹ ڈائریکٹر تزائین مختار،جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر نثار احمد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹیٹس کشمیر محمد اسلم، اور سٹیٹ ٹیکس محکمہ میں اسسٹنٹ کمشنر شہنواز شا شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق جموں کے مراکز میں تعینات ہونے والے9افسراں میں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر وویک مودی، محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ آفس میں جوائنٹ ڈائریکٹر(مائگرنٹس) جموں محمد انور بانڈے، ریلیف آرگنائزیشن کے ڈپٹی کمشنر(مایگرنٹس) جموں دیوندر سنگھ باہو،جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر اجیت سنگھ، محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے ایڈیشنل سیکریٹری مدثر لطیف تاثیر،جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر اولین کور بالی،عمومی انتظامی محکمہ میں تقرری کا انتظار کر رہے کلبوشن کھجوریہ، سٹیٹ ٹیکس محکمہ(اپیلز دوئم) جموں کے ڈپٹی کمشنر شازیہ کوثر،جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر مشتاق احمد چودھری شامل ہیں۔