کشتواڑ// پبلک آوئرنس فرنٹ کشتواڑ نے شاکر صدیقی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین ایک ریلی کی شکل میں باہر آئے اور سی اے پی ڈی ڈیپارٹمنٹ کی لا پرواہی سے لوگوں کو راشن کی فراہمی میں ہونے والی مشکلات کیلئے ریاستی حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔ پریس کے نام جاری ایک بیان کے مطابق احتجاج ضلع کشتواڑ کے صارفین کو سی اے پی ڈی محکمہ کی طرف سے راشن کی عدم دستیابی کو اجاگر کرنے کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی مہینوں سے چاول اور آٹا فراہم نہیں کیا گیا ہے جب کہ دسمبر 2016سے چینی نہیں دی گئی ہے ۔ دور دراز علاقوں میں راشن کی گاڑی کی ادائیگی صرف ان لوگوں کو کی جاتی ہے جو حکام کو کمیشن دیتے ہیں۔صدیقی نے گورنمنٹ خبردار کیا کہ صارفین کو جلد سے جلدراشن فراہم کرنے کی راہ ہموار کرے تا کہ لوگوں کو مہنگائی سے راحت ملے۔اس موقع پر کئی دوسروں نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔