پاک وزیر خارجہ کی میر واعظ کے ساتھ فون پر بات

سرینگر/پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق کو فون کرکے اپنے ملک کی اُن کاوشوں سے آگاہ کیا جو وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں اُجاگر کرنے کیلئے کررہا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق قریشی نے میرواعظ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اُنہیں اُن کوششوں کی ساری تفاصیل دیں جو وہ کشمیر میں ہورہی حقوق کی پامالیوں کو اُجاگر کرنے کیلئے کررہے ہیں۔

بیان کے مطابق قریشی نے اس سلسلے میں اُن رپورٹوں کا حوالہ بھی دیاجوحال ہی میں ہیومن رائٹس ہائی کمشنر اور برطانوی پارلیمنٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔

قریشی نے میرواعظ کو اُس تقریب کی تفاصیل بھی دیں جو 4اور5فروری کو برطانوی پارلیمنٹ کے ہائوس آف کامنز میں منعقد ہونے جارہی ہے ۔انہوں نے کشمیر سے متعلق اُس نمائش کا بھی ذکر کیا جو لندن میں منعقد ہونے والی ہے۔