پاکستان ہائی کمیشن کے 143 اہلکار واگہ سرحد سے پاکستان روانہ

امرتسر// نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات 143پاکستانی اہلکاروں کو کل اٹاری واگہ سرحد سے وطن واپس بھیج دیا گیا ۔23جون کو بھارت نے پاکستان کو  نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ملازموں کی تعداد کم کرنے کو کہا تھا ۔مرکزی وزارت خارجہ نے یہ فیصلہ  پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی مبینہ طور دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات کے بعد لیا ۔اس سے قبل 22جون کو اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات 5بھارتی اہلکاروں جن میں سے2گو گرفتار کیا گیا تھا۔