پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے :بادل

سرسہ// شرومنی اکالی دل کے صدر اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سکھبیر سنگھ بادل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پلوامہ حملے کے سلسلے میں ہندوستان پاکستان کے خلاف سخت کاروائی کرے ۔ یہاں منعقد ایک ریلی میں مسٹر بادل نے پلوامہ حملے میں سی آر پی ایف کے ہلاک ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ملک کے سپوتوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی اور وہ مسٹر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے ۔ مسٹر بادل نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں شورش زدہ ماحول بنانا چاہتا ہے لیکن اسے کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یو این آئی