پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کاالزام | جموں میں اترپردیش کے شہری کی گرفتاری کا دعویٰ

سرینگر/ / پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں میں اُتر پردیش کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیاہے جو پاکستان کیلئے جاسوسی کرتا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے جموں کے گاندھی نگر علاقے میں ایک شہری جس پر الزام عائد ہے کہ وہ پاکستانی ہنڈلرس کو اس پار کی تمام معلومات فراہم کرتا تھا،گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہری اترپردیش سے تعلق رکھتا ہے اور وہ حساس مقامات اور تنصیاب کی مکمل معلومات ویڈیو اور فون کے ذریعے پاکستان تک پہنچاتا تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جموں میں خصوصی آپریشن گروپ نے اتر پردیش کے ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی جو پاکستان میں مقیم ہینڈ لرس کو جموں کے اہم اور حساس تنصیاب کے بارے میںمعلومات فراہم کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کر لیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے ۔