پاکستان کومنہ توڑجواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار:راجناتھ

پٹنہ/مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہاکہ پڑوسی ملک پاک کی جانب سے مستقل دراندازی کی کوشش کی جارہی ہے۔جس کامنہ توڑجواب دینے کے لئے فوج کے جوان ہمیشہ تیارہیں۔مسٹر سنگھ نے بہاربھارتیہ جنتاپارٹی کی جانب سے منعقدہ بابوویرکنورسنگھ  یوم فتح تقریب کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ملک کی جانب سے برابرافراتفری پھیلانیکی کوششیں جاری ہیں۔ملک کو توڑنیکی کوشش ہورہی ہے۔جس کامنہ توڑجواب دیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ فوج کویہ ہدایت دی گئی تھی کہ گولی چلانے میں پہل نہیں کرنی ہے۔لیکن اس کے باوجودسرحدکی جانب سے گولی چلتی ہے توگولی کی گنتی نہیں کرنی ہے۔مرکزی وزیر نے دعوے کے ساتھ کہاکہ ملک سے نکسلی ختم ہوکررہیگا۔نکسلی انتہاپسند لیڈرغریبوں کاخون چوستے ہیں اوراس سے مال اکٹھاکرکے اپنے بچوں کوبیرونی ممالک میں پڑھاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نکسلی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیداکرناچاہتے ہیں۔مرکزی حکومت نکسی انتہاپسندی کوختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ آئندہ تین سالوں میں فوج اورحفاظتی دستے کی ٹیم دیسی ہتھیاروں سے مسلح ہوگی۔اس سلسلیمیں کام کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ مضبوط،خوداعتماد اورخودکفیل ہندوستان بنانے کیلئے کوششیں کی جانی چاہیے اوریہی ویرکنورسنگھ کے تیئں سچاخراج عقیدت ہوگا بابوکنورسنگھ میں خودداری کاجذبہ تھا۔عزت واحترام اورخودداری سب سے بڑی چیز ہوتی ہے۔اس سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔