پاکستان کا سابق کرکٹر شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا

سرینگر//پاکستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی اور ہر دلعزیز آل راونڈر شاہد خان آفریدی کورونا وائرس میں مبتلاءہوگئے ہیں۔
آفریدی نے اس بات کا اظہار خود اپنے ایک ٹویٹ میں کیا اوردعاﺅں کی درخواست کی۔
انہوں نے لکھا”میں جمعرات سے ٹھیک محسوس نہیں کررہا تھا،میرا سارا جسم درد کررہا تھا۔بد قسمتی سے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جلد صحتیابی کیلئے آپ کی دعائیں چاہیں،انشا اللہ“۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد132405تک پہنچ گئی ہے ۔