پاکستان میں 2018کے عام انتخابات کی پہلی سالگرہ پر اپوزیشن کا یوم سیاہ

اسلام آباد// پاکستان میں پورا اپوزیشن ملک میں 2018میں ہوئے عام انتخابات کی پہلی سالگرہ پر جمعرات کو ‘یوم شیعہ’ ‘یوم سیاہ’ منارہا ہے اور اس موقع پر پورے ملک میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل۔این) کی لیڈر مریم نواز صبح لاہور سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئیں جہاں ایک ریلی میں شامل ہوں گی۔محترمہ نواز نے لاہور سے روانہ ہونے کی ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا موجودہ ووٹ چور اور جعلی حکومت کا ایک ایک دن پاکستان کے لئے یوم سیاہ ہے ۔یوم سیاہ کے موقع پر پورا اپوزیشن تمام صوبائی راجدھانیوں کراچی، لاہور، پیشاور اور کوئٹہ میں ریلیاں منعقد کرے گاجبکہ راجدھانی اسلام آباد میں دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق مریم اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکجئی کوئٹہ میں ریلی سے خطاب کریں گے ۔ لاہور کے عوامی اجلاس سے پی ایم ایل۔این کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف خطاب کریں گے ۔پاکستان پپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری کراچی میں عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اپوزیشن کے دیگر لیڈر بھی جگہ جگہ منعقد کی جانے وال ریلیوں کی قیادت کریں گے ۔یو این آئی