لندن/جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ نے کہا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان آئے کرکٹ کو بہت انجوائے کیا،میں وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہوں۔کیپ ٹائون میں جیونیوز سے گفتگو میں گریم اسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کا کریڈٹ آئی سی سی اور پلیئرز کو بھی جاتا ہیجنہوں نے پاکستان کے لئے کام کیا۔ان کا مزید کہناتھاکہ کرکٹ بدل رہی ہے ، دنیا بھر میں لیگز مقبول ہو رہی ہیں ، فرنچائز کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا مستقبل ہے ، ٹی 20 کرکٹ کو لیگ تک محدود کیا جائے جبکہ انٹرنیشنل میچز صرف ورلڈ کپ کے ہوں۔گریم اسمتھ نے کہا پاکستان میں ورلڈ الیون کی آمد وہاں کے کرکٹ فینز کے لئے بہت اچھا موقع ہے کیونکہ وہاں کرکٹ بحال ہورہی ہے۔