پاکستان میں مقیم بارہمولہ کے 2ملی ٹینٹ لاکھوں مالیت کی جائیدادیں ضبط

 فیاض بخاری

بارہمولہ // بارہمولہ میں پولیس نے پاکستان میں مقیم 2 ملی ٹینٹوں کی لاکھوں مالیت کی جائیدادیں (3 کنال اور 19 مرلہ)ضبط کیں جن میں جلال دین ولد راج محمد ساکن زمبور پٹن اور محمد سکھی ولد مستانہ بھٹی ساکن کمال کوٹ اوڑی شامل ہیں۔ اس سلسلے میںسب جج اوڑی سے اٹیچمنٹ آرڈر حاصل کئے گئے۔ یہ کارروائی 83 سی آر پی سی کے سیکشن کے تحت کی گئی اور اس کا تعلق کیس ایف آئی آر نمبر 7/25 انڈین آرمس ایکٹ، 4(III) ٹاڈا ایکٹ سے ہے۔ پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران اس پراپرٹی کی شناخت دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔ آپریشن دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔