اسلام آباد// پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر دن بدن خوفناک شکل اختیار کرتا جا رہا ہے اور پیر کو کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی اور اب تک 176 ہلاک ہو چکے ہیں ۔ متاثرین کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے ھاٹ سپاٹ پنجاب میں 3822 متاثرہ اور 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ بلوچستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 432 ہو گئی اور پانچ جاں بحق ہوئے ہیں ۔ دارالحکومت اسلام آباد میں بھی کورونا وائرس شدت اختیار کرنے لگا ہے ، یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 181 ہو گئی اور تین افرا د ہلاک ہو گئے ہیں ۔یو این آئی
پاکستان میں متاثرین کی تعداد 8500سے متجاوز
