پاکستان میں دھماکہ | 4 افراد ہلاک، 35زخمی

اسلام آباد// پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو صدر عارف علوی کے شہر کے دورے کے دوران ایک دھماکے میں چار افراد ہلاک اور 35  زخمی ہوگئے ۔دھماکہ ایک کھلے علاقے کے قریب ہوا جہاں سبی کا سالانہ میلہ ہو رہا تھا۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ صدر عارف علوی کے میلے کے دورے کے دوران ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔