اسلام آباد//یواین آئی// پاکستان کے ضلع سکھر کے پنو عاقل اور پنجاب کے نارنگی منڈی میںالگ الگ سڑک حادثوں میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک اور17زخمی ہوگئے ۔ اسلام آباد سے ملنے والی خبروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک اینٹوں سے بھرا ہوا کھلا ٹرک جس میں 12 سے زائد افراد سوار تھے، وہ سانگھی کے علاقے کے ایک ترک الٹنے سے11افرادہلاک ہوگئے۔ٹرک الٹنے سے اس میں سوار مسافر سڑک پر گر پڑے اور اینٹیں ان پر آگریں جس کے باعث 11 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ان میں 4 خواتین اور 7 بچے شامل تھے ۔ حادثہ میں ٹرک ڈرائیور اور اس کا مکینک زخمی ہوا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ٹرک میں سوار مسافر شادی میں شرکت کے لئے صادق آباد سے کراچی جارہے تھے ۔ان میں سے کچھ کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور نے گنے لیجانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور کھائی میں جاگرا۔ادھرپنجاب صوبے میں ایک وین اور بس کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے میں13افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ لاہور سے75کلومیٹر دورکالاکھتائی روڈ پر نارنگی منڈی میں پیش آیا۔حکام کے مطابق ٹکر ہونے کے نتیجے میں وین کا گیس سلینڈرپھٹ گیااوراس میں سوار13افراد موقعہ پر ہی مرگئے جبکہ17دیگر مسافروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس حادثے پردکھ کااظہار کیا ہے۔