پاکستان مذاکرات کیلئے تیار | بھارت کا سخت رویہ نقصان دہ ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

سرینگر//کشمیر کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کا سخت رویہ اس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایک پاکستانی نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کشمیر کے تنازعے پر ثالثی کی پیشکش پاکستان کی توقعات سے کہیں بڑھ کرتھی۔انہوں نے کہا کہ امریکی ثالثی کا معاملہ بھارت نے اٹھایا تھا تاہم اب مودی سرکار اپنے ملک کے سیاسی حلقوں کی جانب سے اس معاملے پر واویلا مچانے کے بعد اس سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔پاکستانی وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو احساس دلایا کہ کشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدرکو بتایا گیاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو بھارت سمیت خطے میں امن چاہتا ہے۔کشمیر کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کا سخت رویہ اس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہے