برمنگھم// کپتان وراٹ کوہلی اور کوچ انل کمبلے کے تنازعہ میں الجھی ٹیم انڈیا اتوار کو جب، دیرینہ حریف پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے 'عظیم مقابلے ' میں اپنے خطاب کا دفاع کرنے کے آغازکرنے کی غرض سے اترے گی تو اس کے سامنے اندرونی جنگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سخت چیلنج بھی ہوگا۔ ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے گروپ بی کے اس ھائی وولٹیج مقابلے پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔ اس مقابلہ کے لئے پہلے ہی ھاؤس فل کا اعلان ہو چکا ہے ۔ سابق چمپئن ہندستان کو اس مقابلے میں اس کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے جیت کا دعویدار مانا جا رہا ہے لیکن ٹورنامنٹ سے عین قبل ،وراٹ اور کمبلے کے درمیان تنازعہ نے ہندوستانی مداحوں کے ماتھے پر تشویش ظاہرکردی ہے ۔ کچھ وقت پہلے تک ٹیم انڈیا میں سب کچھ معمول پر تھا۔ہندستانی ٹیم نے گھریلو میدانوں میں ایک کے بعد ایک ٹیسٹ سیریز بھی جیتی تھی۔ اس کے بعد ڈیڑھ ماہ تک آئی پی ایل کادسواںسیشن بھی بڑے خوشگوار انداز میں گزر گیا لیکن چیمپئنز ٹرافی آتے آتے ٹیم انڈیا میں جیسے ایک دھماکہ ہوگیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے کمبلے کو 'ہیڈ ماسٹر' قرار دیا ہے اور ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئے کوچ کے لیے درخواست وصول کر کے یہ اشارہ دے دیا ہے کہ ٹیم انڈیا میں سب کچھ پہلے جیسا نہیں ہے ۔