پاکستان سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو سخت گیر بنا رہا ہے: پولیس سربراہ

سرینگر/جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری نوجوانوں کو سخت گیر بنانے ،نیز بھارت کیخلاف غلط انفارمیشن پھیلانے کیلئے سول میڈیا کا استعمال عمل میں لارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جھوٹی کہانیاں گھڑ کر نوجوانوں کو عسکریت کی طرف لیجارہا ہے۔

وہ گذشتہ روز جموں میں ایک تقریب کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔ یہ تقریب ریاستی دورے پر آئے غیر ملکی فورسز کے افسران کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی ۔

پولیس سربراہ نے کہا'' پاکستان نے یہاں درپردہ جنگ چھیڑ کر سوشیل میڈیا پر ایک ایسی مہم شروع کر رکھی جس کے ذریعے نوجوانوں کو سخت گیر بنایاجارہا ہے اور بھارت کیخلاف جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے''۔

انہوں نے مزید کہا'' پاکستان جموں کشمیر کے اندر لگاتار ملی ٹنسی کو ہوا دے رہا ہے''۔