جموں// جموں میں پاکستانی کا موبائل سگنل موصول ہونے کے بعدہائی الرٹ جاری کردیا گیا جبکہ شہر کے بھرت نگر علاقے میں تلاشی آ پریشن تین گھنٹوں کے بعد پرامن طور اختتا م پذیر ہوا۔ سی این ایس کے مطابق جموں اور اس سے متصل علاقوں میں جمعہ کے روز پاکستان کے موبائل سگنل موصول ہونے کے بعد حکام نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے جس سے خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ موبائل سگنل موصول ہونے کے بعد پولیس نے شہر کے بھرت نگر علاقے میں تلاشی لی۔فورسز نے ان علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے انتہائی سختی کے ساتھ سیل کردئے جس دوران نہ کسی کو وہاں کی طرف جانے اور نہ ہی کسی کو باہر آنے کی اجازت دی گئی۔ کچھ ایک مقام پر لوگوں کے شناختی پریڈ کروائی گئی بلکہ دوسری جانب تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ۔ تین گھنٹے کے بعد تلاشی آپریشن کو روک دیا گیا کیونکہ سکیورٹی اہلکاروں کو خطے میں کوئی مشکوک سرگرمیاں نہیں ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق فورسز ہائی الرٹ ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ ان سگنلز کو وادی میں چھپے ہوئے عسکریت پسند استعمال کرسکتے ہیں۔
پاکستانی کا موبائل سگنل موصول | جموں کے بھرت نگر میں تلاشی آ پریشن 3 گھنٹوں تک چلا
