راجوری//جمعہ کی شام لام نوشہرہ راجوری میں فوج نے پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے 50سالہ حبیب الرحمان ولد محمد صادق ساکن میرپور ڈھل کھمبہ کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیاہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لائن آف کنٹرول کی اگلی چوکیوں پر تعینات فوج کو ایک غیر مسلح شخص کی دراندازی کی اطلاع ملی جسے حراست میں لیکر قریبی آرمی کیمپ میں منتقل کیا گیا اورپوچھ گچھ کی گئی‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ دراندازی کرنے والے کو ہفتے کی دوپہر نوشہرہ میں پولیس کے حوالے کردیاگیا جہاں معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر کا شہری نوشہرہ میں گرفتار
