پاڈر میں مو یشی سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2 گرفتار، گاڑی ضبط

کشتواڑ// کشتواڑ پولیس نے کشتواڑ کے اٹھولی علاقے سے 5 مویشیوںکوبچا کر گائے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا نے کا دعویٰ کیا ہے بیان کے مطابق ایک خاص اطلاع پرپولیس تھانہ اٹھولی کی ایک خصوصی ٹیم نے اٹھولی علاقے میں ناکا لگایا۔چیکنگ کے دوران 5 مویشیوں کو بچایا گیا اور 2 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا اور موقع سے گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آرزیر نمبر06/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ اٹھولی میں درج کرلیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔