پاڈرکے نوجوانوں کیلئے پری۔ریکروٹمنٹ تربیت کا انعقاد

کشتواڑ//فوج کی جانب سے پاڈر، کشتواڑ کے نوجوانوں کے لئے یکم ستمبر سے 05ستمبر2018 تک پری۔ریکروٹمنٹ تربیت کا انعقاد کیا گیا ۔تربیت میں 22 موذوں نوجوانون نے فوج کے تربیت یافتہ انسٹریکٹروں کی تربیت میںشرکت کی۔امیدواروں کو فوج میں اندراج کیلئے مطلوب پری۔ میڈیکل جانچ کی گئی اور فزیکل مرحلہ اور تھیوری کی تربیت فراہم کی گئی۔تربیت کا مقصد ان نوجوانوں کو تیار رکر کے انہیں فوج میں اپنا کئیر ئیر شروع کرنے کی ترغیب دینا تھا  اور انہیں آنے والی ریکروٹمنٹ ریلی میں شرکت  کرنے کیلئے مطلوبہ معاونت فراہم کرنا تھا ۔تربیتی شیڈول میں کارکردگیان  جیسے کہ دوڑ کی پریکٹس، لانگ جمپ اور پل اپس شامل تھے۔تھوری کے مضامین کی بھی جانکاری دیتے ہوئے امیدواروں کو تقابلی ریکروٹمنٹ کے لئے تیار کیا گیا۔