پاور ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق راجیہ سبھا کی کمیٹی کا دورہ ختم

سرینگر//ماتحت قانون سازی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جس کے سربراہ سردار پرتاپ سنگھ باجوہ کی سربراہی میں، یہاں ملک کے بجلی کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے بعد وادی کا 4 روزہ دورہ مکمل کیا ۔ اس موقعہ پر جوائینٹ سیکرٹری پاور حکومت ہند ، پرنسپل سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی ،مرکزی سیکرٹری بجلی ریگولیٹری کمیشن ، پی ایس یوز ، نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن ( این ٹی پی سی ) ، پاور فائنانس کارپوریشن ( پی ایف سی ) ، پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ ( پی جی سی آئی ایل ) ، ستلج ودیوت نگم ( ایس جے وی این) لمٹیڈ ، رورل الیکٹرفکیشن کارپوریشن ( آر ای سی ) لمٹیڈ اور جے اینڈ کے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے نمائندے موجود تھے ۔ کمیٹی کے اراکین نے قوم کے پاور سیکٹر کو کنٹرول کرنے والے بعض قواعد و ضوابط پر بحث کی ۔ انہوں نے حکومت اور پی ایس یو دونوں میں پاور سیکٹر کے افسران اور منیجمنٹ سے بعض مسائل کے بارے میں بھی استفسار کیا اور وضاحت طلب کی ۔ اس کمیٹی کی تشکیل کے پیچھے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے چئیر مین نے کہا  یہ کمیٹی جانچ پڑتال اور راجیہ سبھا کو رپورٹ کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہے کہ آئین کے ذریعے اختیارات ، قانون سازی، ضمنی قوانین وغیرہ کے اختیارات ہیں یا پارلیمنٹ کے سپرد ہیں ، ایگزیکٹو اتھارٹی کے ذریعے مناسب طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے یا نہیں ۔ کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سنٹرل الیکٹرک ریگولیٹری کمیشن ( ٹریڈنگ لائیسنس دینے اور دیگر متعلقہ امور کیلئے طریقہ کار ، شرائط و ضوابط ) پر تبادلہ خیال کیا ۔ کمیٹی نے کئی نکات پر وضاحتیں طلب کیں ۔ عہدیداروں کو حوصلہ دیا گیا کہ وہ زمینی سطح پر قواعد و ضوابط کے نفاذ میں اپنے تجربات شئیر کریں اور اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل کیا ہیں اور انہیں کیسے حل کیا جا رہا ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری جے کے پی ڈی ڈی نے میٹنگ کو بتایا کہ جے اینڈ کے اپنے صارفین کو مناسب نرخوں پر قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صارفین کی نمائندگی کرتے ہیں اور بجلی کی خریداری کی لبرل پالیسی کو سراہتے ہیں ۔ کمیٹی مختلف سیاسی جماعتوں اور شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کرنے والے 15 ارکان پر مشتمل ہے ۔ فی الحال وادی کے دورے پر موجود دیگر اراکین میں محترمہ وندنا چوہان ، دوشنت گوتم ، ڈاکٹر وکاس مہاتم ، سریندر سنگھ ناگر ، رام وچار نیتم ، ڈاکٹر امر پٹنائک ، ڈاکٹر بندہ پرکاش ، جی وی آئی نرسمہا راؤ ، تروچی شیوا ، پردیپ تمتا اور وویک کے تنکا شامل ہیں ۔