سرنکوٹ//سرنکوٹ کے بلاک بفلیاز کے سرپنچوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو تبدیل کر نے کی سازشیں کی جارہی ہیں جبکہ مذکورہ عمل منظور نہیں ہے ۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرپنچوں نے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو کچھ عرصہ قبل منظوری ملی تھی اور اس کے بعد پاوراسٹیشن کے لئے جگہ کا تعین کیا گیا تھا تاہم سیاسی اثر ورسوخ کی وجہ سے پاور اسٹیشن کی جگہ کو تبدیل کر کے مرہوٹ میں لگانے کا منصوبہ بنایا جارہاہے جو کہ ہر گز قابل قبول نہیں ہے ۔سرپنچ ماڑا خالد مغل ،سرپنچ سیلاں مجید ملک اور سرپنچ فضل آباد سرفراز قریشی نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر پاور اسٹیشن کو تبدیل کیا گیا تو اس سلسلہ میں ایک برا احتجاج شروع کیا جائے گا جبکہ عدالت کا راستہ بھی اختیار کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت سے ایک بڑے علاقہ کی عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مفاد میں سیاسی داخل روکا جائے تا کہ پاور اسٹیشن بھونی کھیت میں ہی بنا یا جاسکے ۔
پاور اسٹیشن بھونی کھیت کو تبدیل کر نا منظور نہیں :عوام
