پاورڈیولپمنٹ کارپوریشن میں16انچارج اسسٹنٹ انجینئروں کے تبادلے

بلال فرقانی
سرینگر//جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں16 انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئروں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔جے کے پی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر راجہ یعقوب فاروق کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر اوم پرکاش کو تبدیل کرکے اسٹیٹس ڈویژن جموں، انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئر نیتو شرما کو کارپوریٹ آفس جموں، انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئر ارشد حسین کاچرو کو سی سی ڈی،فسٹ،این جی گاندربل،طارق احمد زرگر کو سی آئی اینڈ ڈی سرینگر، راجیو کمار کو سی ایم ڈی ادھمپور،ادریس احمد کاٹھواری کو،جی ڈی ایل جے ایچ پی بارہمولہ اور سائمہ نثار کو ایم آئی ڈی،سرینگر میں تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق  انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئرمحمد ایوب خان کو اپر سند ھ ہائیڈرو پروجیکٹ ،محمدیوسف نائک کو ایم ایچ ای پی پہلگام انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹوں انجینئر اعجاز احمد سلاتی کو جنریشن ڈویژن لور جہلم ہائیڈرو پائور بارہمولہ، انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر گورو رام کو جنریشن ڈویژن ادھمپور،انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر بری رام شرما کو جی ڈی،بی ایچ ای پی اسکینڈ، انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر شیو کمار بھردواج کو جنریشن ڈویژن، بی ا یچ ای پی فسٹ، انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر آر کے دبگوترا کو ای پی ڈی،پی ڈی سی جموں، انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر عزیز احمد شاہ کو ڈی ائو ،جنریشن ونگ کشمیر اور انچارج اسسٹنٹ ایگزکیٹوں انجینئر ونور کمار کو جنریشن سرکل سوئم جموں تعینات کیا گیا۔