پانی کے تحفظ کے موضوع پرایڈوکیسی ورکشاپ کاانعقاد

جموں//نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن نے ڈگری کالج کٹھوعہ میں پی ایچ ای ، ایریگیشن اینڈفلڈکنٹرول محکمہ کے سی سی ڈی یویونٹ کے تعاون سے نیشنل رورل ڈرکنگ واٹرپروگرام کے تحت ضلع سطح کی واش سے متعلق ایڈوکیسی ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ نے ورکشاپ کاافتتاح کیا۔اس دوران ورکشاپ میں محکمہ صحت، سماجی بہبود،دیہی ترقی اورپی ایچ ای کی مختلف ونگوں کے ملازمین وافسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس ای ہائیڈرالک کٹھوعہ انجینئراشوک شرمانے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ورکشاپ کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔اس دوران پرنسپل وومن ڈگری کالج کٹھوعہ، ایگزیکٹیوانجینئرپی ایچ ای کٹھوعہ، چیف میڈیکل افسرکٹھوعہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفیسرکٹھوعہ، سی ڈی پی اوزاوربی ایم اوزبھی موجودتھے۔اس موقعہ پرروہت کھجوریہ نے پانی کے بچائوکی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سپلائی سکیموں کامقصدعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔انہوں نے این آرڈی ڈبلیوپی کے اغراض ومقاصدبیان کئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کوپانی کی فراہمی یقینی بنانے کی وعدہ بندہے۔