پانی کی عدم دستیابی، بانڈی پورہ میں احتجاج

 بانڈی پورہ// بانڈی پورہ میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف لوگوں نے سوپور بانڈی پورہ شاہراہ کو تین گھنٹوں تک بطور احتجاج بند رکھا ۔انہوں نے ٹریفک کی نقل و حمل کو روک کرمحکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔انہوںنے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای نے علاقے میںسپلائی لائن بچھادی لیکن بیشتر پائپیں اکھڑ گئی ہیں اور علاقہ پینے کے پانی سے محروم ہے۔احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ محکمہ کی طرف سے ہفتے میں ایک بار پانی کی گاڑی آجاتی ہے جس سے عوام کی ضرورتیں پوری نہیں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے متبرک ایام میں بھی عوام کو پانی کی بوندبوند کیلئے ترسنا پڑتا ہے۔