پانی کی سپلائی کئی ہفتوں سے بند

 مینڈھر//پینے کی پانی کی عدم دستیابی پر مینڈھر قصبہ کے محلہ فا ئیر بر گیڈ کے لو گو ں نے ٹی سی پی کے مقام پر مینڈھر۔ پونچھ سڑ ک دو گھنٹو ں تک بند کر کے محکمہ پی ایچ ای اور متعلقہ وزیر کے خلاف احتجاج کیا ۔مظاہرین نے ٹا ئربھی نذر آتش کئے ۔انہوںنے ہا تھو ں میں لا ٹھیا ں لی ہوئی تھی جبکہ خو اتین کے ہاتھوں میں خالی برتن تھے ۔مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گز شتہ کئی ہفتو ں سے محلہ میں آنے والی پانی کی سپلائی بند ہے اور لو گو ں کو کئی کلو میٹر کی دوری سے پینے کیلئے صاف پانی لا نا پڑ تا ہے مگر محکمہ کو ٹس سے مس نہیں۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں کئی بار محکمہ سے اپیل بھی کی گئی لیکن کوئی اقدام نہیں کیاگیا ۔ انہوںنے کہاکہ پانی کی سپلائی بحال کی جائے اور متعلقہ لائن مین کو تبدیل کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ ان سے وعدہ کیاگیاتھاکہ یہ مطالبے پورے کئے جائیںگے مگر اس پر عمل نہیں کیاگیا ۔انہوںنے کہاکہ وہ آج محکمہ کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ احتجاج کی اطلا ع ملتے ہی متعلقہ محکمہ کے افسر ان اور ایس ایچ او مینڈھر مو قعہ پر پہنچے اورمظاہرین سے با ت چیت کر کے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی ۔اسی دوران متعلقہ محکمہ کے اے ای ای مینڈھر بھی وہاں پہنچے جن کی مظاہرین کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی جس کو دیکھتے ہوئے تحصیلدار مینڈھر نے موقعہ پر آکر مظاہرین کو دو دنوں میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کا یقین دلایاجس پر لوگ پرامن طور پر منتشر ہوئے اور یہ احتجاج دو گھنٹوں بعد ختم ہوگیا ۔