پانچواں نٹ رنگ تھیٹر فیسٹول 2018اختتام پذیر

 جموں// بگیہ بنچا رام کی ‘ پیش کردہ ڈراما کے ساتھ ہی آج یہاں ابھینو تھیٹر جموں میں پانچواں نٹ رنگ تھیٹر فیسٹول 2018 خوش اسلوبی کے اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر نٹ رنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھاکرنے نٹ رنگ کے 35سالہ سفر نامے کے بارے میںجانکاری دیتے ہوئے اس سال کو یادگار سال کے طورپر قراردیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ گزشتہ ماہ مئی 2018 سے نٹ رنگ ہرماہ 4 ڈراما کو دکھاتا رہا اس طرح سے اب تک 20 ڈراما دکھا کر نٹ رنگ فیسٹول کو کامیاب بنایا ہے ۔اختتامی موقع بلونت ٹھاکرنے مزید کہاہے کہ ملک بھرمیں نٹ رنگ ایک واحد گروپ ہے جس نے ریکارڈ درج کرتے ہوئے اتنے سارے ڈرامے مختلف زبانوں میں سب کے سامنے پیش کئے ساتھ میں48بڑے ایسے ڈرامہ جو کہ نٹ رنگ کے ذاتی ٹیم جس میں ڈائریکٹر‘ڈائزنر اورایکٹرز شامل ہے کیلئے نشانہ ہدف ہے۔ آج کے پیش کردہ ڈرامہ میں بگیہ بنچا رام کی ‘‘ میں پرانی بزرگوں کی جائیداد پر لالچ کوپیش کیاگیاہے جس میں کردار ادا کرنے والوںمیں نیرج کنٹھ‘انل تکو‘ سنجیو گپتا اور سنجے بھٹ وغیرہ شامل تھے۔