جموں//گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج جموں میں 22 مئی کو شروع ہونے والا پانچواں فضل عباس میموریل والی بال ٹورنامنٹ منگل کو اختتام پذیر ہوا۔اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی تھے اور ڈائریکٹر سدرشن کمار مہمان خصوصی تھے۔
پولی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل انجینئر ارون بنگوترا نے اس موقع پر کہا کہ والی بال ٹورنامنٹ 2016 سے کالج کے بہترین والی بال کھلاڑیوں میں سے ایک مرحوم فضل عباس عاشور کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے موجودہ سیشن کے دوران سپورٹس ونگ کی جانب سے کی جانے والی دیگر سرگرمیوں پر بھی روشنی ڈالی۔پانچویں فیضل عباس میموریل والی بال ٹورنامنٹ کے ٹائٹل کیلئے سمٹ ٹاکرا آٹوموبائل انجینئرنگ اور الیکٹریکل انجینئرنگ کے درمیان ہوا جس میں الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے آٹوموبائل انجینئرنگ کو 2-1 (25,13), 25-17, 25-19 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔
اس سے قبل آٹوموبائل انجینئرنگ نے مکینیکل انجینئرنگ کے خلاف پہلے 1 میں 2-0 (25-12, 25-17) سے کامیابی حاصل کی اور دوسرے سیمی فائنل میں الیکٹریکل انجینئرنگ نے کمپیوٹر انجینئرنگ کو 2-1 (25-18, 25-19) سے شکست دی۔ڈاکٹرسامون نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک جموں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج کیمپس میں اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کو ایک روشن مستقبل کیلئے اچھی شروعات قرار دیا۔