پانپور کے نزدیک جنگجوﺅں کا حملہ،2سی آر پی ایف ا ہلکارہلاک،3زخمی

سرینگر//جنگجوﺅں نے پیر کے روز پانپور کے نزدیک سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا جو پلوامہ ضلع کا حصہ ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق جنگجوﺅں نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم پر ٹنگن بائی پاس نزدیک کنڈی زال پل گولیاں چلائیں۔
اس حملے میں پانچ سی آر پی ایف زخمی ہوگئے جنہیں فوجی اسپتال پہنچایا گیا۔زخمی اہلکاروں میں بعد ازاں دو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔
کے این او نے سی آر پی ایف ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ جنگجوﺅں کے اس حملے میں دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
جنگجو حملے کے فوراً بعد فورسز نے شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حمل روک کر وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔