پانپور کے نزدیک جنگجوﺅں کا حملہ،2سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر//جنگجوﺅں نے پیر کے روز پانپور کے نزدیک سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔یہ واقعہ سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں پیش آیا جو پلوامہ ضلع کا حصہ ہے۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق جنگجوﺅں نے 110بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف اہلکاروں کی ایک ٹیم پر ٹنگن بائی پاس کے نزدیک گولیاں چلائیں۔
اس حملے میں دو سی آر پی ایف اہلکارزخمی ہوئے جنہیں فوجی اسپتال پہنچایا گیا۔
جنگجو حملے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔