پانپور میں خاکروبوں کا حتجاج دھرنا

پانپور//جنوبی قصبہ پانپور میں میونسپل کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں نے سرینگر جموں شاہراہ پر ایگزیکٹو افسر کے خلاف احتجاجی دھر نا دیا ۔احتجاجی ملازمین نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے جی پی فنڈکو گزشتہ چارماہ سے جمع نہیں کیا گیا ہے اور انہیں نا معلوم وجوہات کی بناء پر تنگ طلب کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جب جب انہیں تنخواہ لینے کی باری آتی ہے تب تب انہیں غیر ضروری طور پریشان کیا جاتا ہے۔اس دوران  ایگزیکٹو افسر سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوںنے بات کرنے سے انکار کیا ۔