پانپور معرکہ آرائی میں ایک جنگجو جاں بحق، آپریشن جاری:پولیس

سرینگر//پانپور کے نزدیک میج علاقے میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اُس کی شناخت ابھی نہیں ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جنگجوﺅں کیخلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
 میج میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین معرکہ آرائی گذشتہ شام دیر گئے اُس وقت شروع ہوئی جب فورسز وہاں تلاشی آپریشن کیلئے پہنچیں۔
طرفین کے مابین ابتدائی فائرنگ کے بعد فورسز نے آپریشن رات بھر کیلئے ملتوی کیا تھا اور آج صبح یہ پھر شروع ہوا۔
گذشتہ شام طرفین میں گولیوں کے تبادلے میں تین شہری بھی زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک شہری بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔