پانپورمیں لوگوں لفٹ دے کرلوٹنے والے تین گرفتار

ترال// قصبہ پانپور کے مختلف بس اسٹاپوں پر سادہ لوح لوگوں ،خاص کر بزرگوں کو لفٹ دینے کے بہانے لوٹنے والے گروہ کو پولیس نے بے نقاب کر کے3افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور لوگوں سے لوٹی گئی رقم بھی ضبط کر لی۔پولیس نے بتایاکہ انہیں اس بات کی شکایت موصول ہوئی تھی کہ چند نا معلوم لوگ علاقے میں بس سٹاپ پر سادہ لوح  لوگوں خاص کر بزرگوں کولفٹ کی پیشکش کر کے انہیں تھوڑی دور پہنچا کر کسی سنسان جگہ پر ان سے نقدی اور جنس لوٹ لیتے تھے جبکہ گروہ نے کئی مقامات پر درویش ہونے کا بہانہ کیا اور بے گناہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر بعد میں لوگوں کے اعتماد کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اُنہیں لوٹ لیا۔ اس طرح یہ گروہ اس علاقے میں سرگرم تھا اور کئی بزرگ لوگوں سے پیسے لوٹے تھے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک ٹیم ایس ڈی پی اوپانپور کی قیادت میں تشکیل دی گئی اور شواہد جمع کر کے3ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ پولیس نے اس حوالے سے اس جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی زیر نمبرJK04B 5996کو بھی ضبط کیا ۔پولیس نے گرفتار افراد کی شناخت اختر حسین شاہ  ،فردوس احمد شاہ  ،محمد رستم شاہ ساکنان  رفیع آباد بارہمولہ کے طور کی ہے ۔ گرفتار افرادسے لوٹی گئی رقم1,15,000روپے کی رقم کو بھی ضبط کیا گیا ۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات تیز کر دی ہے۔