پاندچھ گاندربل میں بنکر تعمیر کرنے پرلوگوں کا اعتراض

گاندربل//پاندچھ گاندربل میں 90 فٹ شاہراہ پر سی آر پی ایف کی جانب سے نیا بنکر تعمیر کرنے کے خلاف مقامی آبادی میں تشویش پایا جارہا ہے۔ مقامی آبادی کے مطابق یہاں سے روزانہ خواتین کھیتوں میں آتی جاتی رہتی ہیں جن کو اب بنکر کے سامنے سے گزرنا پڑے گا۔مقامی آبادی نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیتوں میں جانے والے راستے پر نیا بنکر بنانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے خصوصاً خواتین کے لئے اب اس راستے پر سفر گوناگوں پریشانیوں کا باعث بن سکتا ہے۔