پانتہ چھوک میں پانی کے 2 ذخائر کا جائزہ

سرینگر//سکریٹری محکمہ صحت عامہ اور اریگیشن وفلڈ کنٹرول فاروق احمد شاہ نے واٹر سپلائی سکیم ٹنگنار اورپنتھ چوک میں د وسروس ریزرووائرس کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری کو بتایا گیا کہ ٹنگڈار واٹر سپلائی سکیم کی تکمیل پر 148.35کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔انہیں بتایا گیا کہ یہ سکیم فی الحال جزوی طور کام کررہی ہے اورسرینگر شہرکے جنوب مغربی علاقوں اوراس کے ملحقہ علاقوں کو 45ملین لیٹر پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔جس کے بعد اس سکیم سے مزید228018نفوس کو پینے کا محفوظ پانی فراہم ہوگا۔سیکریٹری نے تین ماہ کے اندر اندر سکیم کی تکمیل پر زوردیا۔اس موقعہ پر سیکریٹری نے چیف انجینئر کو ریزروائس تک سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے ایک سال کے اندر اندر تمام آبادیوں کو محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔