پانتہ چھوک میں میکڈم بچھانے کا کام، اشرف میر نے پیش رفت کاجائزہ لیا

سرینگر // امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے وزیر اور ممبر اسمبلی سونہ وار محمد اشرف میر نے کل قومی شاہراہ پر پانتھہ چوک میں میکڈم بچھانے کے کام کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ کے رہنما خطوط پرمن وعن عملد ر آمد کرنے پر زوردیا تاکہ عام لوگوں کو شاہراہ کے استعمال کے دوران کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران کئی مقامی وفود نے وزیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔وزیر نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔