پانتہ چھوک میںدلدوز حادثہ: ترال کاسکھ پولیس کانسٹیبل لقمہ اجل

 ترال//پانتہ چھوک سرینگر میں سڑک کا ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ہے جس میں قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والاجموں کشمیر پولیس کا ایک سکھ پولیس کانسٹیبل لقمہ اجل بن گیا ۔بتایا جاتا ہے مہلوک اہلکار والدین کا اکلوتا بیٹاتھاادھر جب ان کی نعش کو ان کے آبائی گائوںلایا گیا تو وہاں صف ماتم بیچھ گیا ہے ۔شہر سرینگر کے پنتھہ چوک علاقے میںسنیچر کی شام دیر گئے ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والا جموں کشمیر پولیس کا ایک کانسٹیبل متھن سنگھ ساکنہ پاری بل دیور ترال بری طرح زخمی ہوا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا حادثے کے ساتھ ہی اگر چہ زخمی اہلکار کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔مقامی لوگوں نے بتایا مہلوک اہلکار والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جو محکمہ پولیس میں کام کرتا تھا ۔ادھر جب مذکورہ اہلکار کی نعش ان کے آبائی گھر پاری بل پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دیا ہے ۔