پانتہ چھوک اتھواجن سے سٹون کوائریز کی منتقلی

سرینگر//خوارک و سول سپلائی اور امورصارفین کے وزیر محمد اشرف میر نے پانتہ چھوک اور اتھواجن سے سٹون کوائریز کو منتقل کرنے کے عمل کا جائیزہ لیا۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ، ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ فاروق احمد خان اور متعلقہ محکموں کے کئی دیگر افسران بھی تھے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ جنوبی کشمیر میں شالی گُف کے مقام پر محکمہ مال نے9.55 ہیکٹر اراضی پر مشتمل دو مقامات کی نشاندہی کی ہے جبکہ زیون بالا میں16.40 ہیکٹر ریاستی اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں متاثرین کی باز آباد کاری عمل میں لائی جائے گی۔وزیر نے جیالوجی اینڈ مائننگ محکمہ سے کہا کہ وہ پتھر نکالنے کے متبادل مقامات کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے ان علاقوں سے کوائریز کو منتقل کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی تا کہ عام لوگوںکو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔