سرینگر//فائنل ایئر کے آن لائین امتحانات کیلئے مزید وقت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پالی ٹیکنیک کالج کے طلاب نے کل پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔گورئمنٹ پالی ٹیکنیک کالج گوگجی باغ کے فائنل ایئر کے طلبانے پیر کو یہاں پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں فائنل ایئر کے آن لائن امتحان کیلئے مزید وقت دینے کا مطالبہ کیا۔اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس لئے احتجاج کررہے طلاب نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ وہ تکنیکی تعلیم بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ امتحان کے نوٹیفکیشن کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے کہا’’ہم امتحان کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں، کویڈ 19 وبائی بیماری کے سبب ہمیں بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارے لئے اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کرنا ناممکن بن گیا تھا۔‘‘انہوں نے فائنل ایئر آن لائن امتحانات میں شمولیت کرنا ابھی ممکن نہیں ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے بتایا’’ہمارے پاس مطالعاتی مواد کا مناسب مواد نہیں تھا ، لہذا ہم امتحانات کی تیاری نہیں کرسکتے ہیں‘۔ احتجاجی طلاب نے اعلی حکام سے معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
پالی ٹیکنیک کالج طلاب کا پریس کالونی میں احتجاج | آن لائن امتحانات کیلئے مزید وقت دینے کا مطالبہ
