پالی ٹیکنیک کالجوں کاتعمیراتی کام جلد مکمل کیاجائے:اصغرسامون

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں محکمہ کے کیپکس بجٹ 2022-23ء کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں نئی پولی تکنیک کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جے کے پی سی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے شاون ، ڈائریکٹر ایس سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، جموںکشمیر کے تمام پولی تکنیک کالجوں کے پرنسپل ، تمام آئی ٹی آئی کے سپر اِنٹنڈنٹ ، محکمہ خزانہ ، پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی) ڈیپارٹمنٹ ، آئی یو ایس ٹی اور بی جی ایس بی یونیورسٹی کے نمائندے ، سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران اور دیگر متعلقہ اَفراد نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویدیو کانفرنسنگ شرکت کی۔دورانِ میٹنگ کیپکس بجٹ 2021-22ء کے تحت طبعی اور مالیاتی پیش رفت پر تفصیلی غور و خوض ہوا ۔کیپکس بجٹ 2022-23ء کے ڈرافٹ کے تحت کام کے لحاظ سے سرگرمیوں ، جموںوکشمیر میں نئے پولی تکنیک کالجوں کی تعمیر پی پیش رفت اور محکمہ دیگر مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے اَفسران پر زور دیا کہ فنڈس کو کام کے دئیے گئے دائرہ کار کے مطابق اِستعمال کیا جائے اور تمام مکمل شدہ کاموں کی رِپورٹ بروقت محکمہ کو رقم کے جاری کرنے کے لئے پیش کی جائیں۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے ایم ڈی  جے پی سی سی کو ہدایت دی کہ تمام پولی تکنیک کالجوں میں جاری تعمیراتی کام اِس مالی برس میں مکمل کئے جائیں تاکہ عمارتوں کو کلاس کے کام کے آغاز کی خاطر طلباء کے لئے وقف کیا جاسکے۔اُنہوں نے جے کے پی سی سی کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اِن کالجوں کو جو اس برس جون تک مکمل ہونے کے قریب ہیں مکمل کریں تاکہ اِن عمارتوں میں جولائی میں طلباء کے نئے بیچوں کے لئے کلاس ورک شروع کیا جاسکے۔ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے نئے بننے والے کالجوں میں مشینرء اور دیگر آلات کی بروقت تنصیب پر بھی زور دیا اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کو مشن موڈ میں کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ طلباء کے نئے بیچوں کے لئے کلاس کا کام بروقت شروع کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کہا کہ وہ ان نئے کالجوں میں ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ درکار آلات اور مشینری کی تنصیب کی ذاتی طورپر نگرانی کریں۔