پالی ٹیکنیک کالجوں میں تربیت کا معیاربہتربنایاجائے:بھٹناگر

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں وکشمیر کے پولی تکنیک کالجوں اور آئی ٹی آئیز میں  ڈھانچے ، اَفرادی قوت اور کورسز کے آڈِٹ کے لئے تشکیل دی گئی مختلف کمیٹیوں کی رِپورٹ پر عمل در آمد کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون ، ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی سدرشن ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ، مختلف پولی ٹیکنیکل کالجوں اور آئی ٹی آئیز کے پرنسپلوں نے شرکت کی اور ایس ڈی ڈی کے دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں حصہ لیا۔ دورانِ میٹنگ مشیر موصوف نے کہا کہ موجودہ دُنیا میں ایس ڈی ڈی کا اہم کردار ہے جس کے لئے کثیر ہنر مند اَفراد کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ یہ شعبہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف پولی تکنیک کالجوں اور آئی ٹی آئیز میں پیش کردہ اِنفراسٹرکچر اور کورسوں کے آڈِٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تربیت کے معیار کو بہتر بنائیں اور ان اداروں میں بنیادی ڈھانچہ کو بھی جدید خطوط پر اَپ گریڈ کیا جائے۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ طلاب کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو بہتر بنایا جائے تاکہ پاس فیصد کو تسلی بخش سطح تک پہنچایا جاسکے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے مختلف عوامل کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں ایکشن پلان پیش کرنے کو بھی کہا۔مشیر موصوف نے اَفسران سے مزید کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں سکل ایکو سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جانے کے علاوہ اِنسٹی چیوٹ ۔ اِنڈسٹری کے تعاون پر توجہ دی جانی چاہیئے۔راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے کہا کہ وہ سرکاری شعبے کی صنعتوں کے ساتھ روابط پید کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباء کی ملازمت اور تقرری کے مواقع پیدا ہوں۔دورانِ میٹنگ پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے جموںوکشمیر کے ہنر مند ی اداروں میںبنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے کے لئے محکمہ کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی نے ہر برانچ کے حوالے سے داخلہ ، ماہرین تعلیم ، تربیت اور تقرری کے منظرنامے پر جانکاری دیتے ہوئے تجزیہ رِپورٹ پیش کیا۔