جموں//آل جموں وکشمیر پالی ٹیکنک اکادمک ارینج منٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نمائش گرائونڈ جموں میں دھرنااورایجی ٹیشن 13 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ا س احتجاج کی قیادت انکوش گپتا کررہے ہیں۔ اس دھرنامیں صوبہ جموں کے متعدد کالجوں کے اکادمک عملہ شریک ہے اس کے ساتھ ساتھ تمام پالی ٹیکنک کالجوں میں تدریسی عملہ نے بھی روزمرہ کاکام کاج بند رکھا۔ میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے انکوش گپتا(نائب صدر اے جے کے پی اے اے جموں) نے کہاکہ محکمہ نے قانون ساز کونسل میں کہاتھا لیکچراروں کی 313 آسامیوں میں سے 248 آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ ڈیمانسٹریٹروں کی 89 میں سے 80 آسامیاں خالی ہیں اوراکادمک ارینج منٹس ان خالی آسامیوں پرتعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 24 پالی ٹیکنک اداروں کو چلانے میں یہی ارینج منٹس اکادمک روح رواں ہیں۔ اس موقعہ پرکنوگپتا، سنجیو چوہدری، راکیش بھٹ، اتل کوڈھی، گگن پرتاپ ، ہرمیت کور، رینو کوتوال، اتیکاشرما، پوجا گپتا ، رینوکا راجپوت، ہمانی دوبے ، سنیل بھٹی، بھاونا، ودھوپوری،راکیش کماردپندروغیرہ موجودتھے۔
پالی ٹیکنک کے انتظامی عملے کااحتجاج جاری
