پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروئی

پونچھ//ڈائی ایس پی ٹریفک آفتاب بخاری کی ہدایت پرایس او محمد عارف میر کی قیادت ٹریفک پولیس نے ہفتہ کو پونچھ میں نو پارکنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی کے دوران متعددگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔ایس او محمد عارف میر نے بتایا کہ ٹریفک پولیس پونچھ کے مختلف علاقوں میں کرین کے ذریعے نوپارکنگ اور غلط پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے۔ انھوں نے کہا ٹریفک پولیس پونچھ میں پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لا رہی ہے اور شہر کی سڑکوں پر غلط پارکنگ کے خاتمے کیلئے خصوصی مہم چلا رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کاروائیاں بھی شروع کی گئیں ہیں تا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر کی جا سکیں۔انھوں نے کہا شہر کی اہم سڑکوں ڈی سی آفس روڈ، منڈی پونچھ روڈ، شیر کشمیر پل ، ناخواں والی روڈ، ضلع ہسپتال پونچھ کو جانے والی روڈاور بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے غلط پارکنگ ،ڈبل پارکنگ اور نو پارکنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کو پارکنگ قوانین اور دیگر قوانین سے متعلق بیداری کا عمل بھی جاری ہے۔