‘پارٹی مخالف سرگرمیوں’ کی پاداش میں الطاف بخاری پی ڈی پی سے خارج

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے سنیچر کو سینئر لیڈر الطاف بخاری کو ''پارٹی مخالف ''سرگرمیوں کی پاداش میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا۔

پارٹی نے ایک ٹویٹ میں لکھا''پارٹی نے آج الطاف بخاری کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی بنا پر خارج کردیا''۔

''پارٹی الطاف بخاری کی سرگرمیوں کوکچھ وقت سے دیکھ رہی تھی اور آج اُنہیں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا''۔