پارمپورہ میں 3 قمار باز گرفتار

سرینگر//سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر پولیس نے سوزیٹھ بنڈ پامپورہ علاقے میںقماربازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر3 قماربازوںکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے تاش کے پتے اور داو پر لگائی گئی نقدی رقم   18770کو ضبط کر لیا ۔  تھانہ پولیس پارمپورہ میں ایف آئی آر  140/20 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندراج کیاگیا۔پولیس نے شہر میں جرائم کے خلاف مہم چھیڑ دی ہے اور مجرموں کو پکڑا جارہاہے ۔