پارمپورہ میں ناقص بجلی سپلائی پر لوگ برہم

سرینگر //  پارمپورہ علاقہ میں بجلی کی ناقص سپلائی پر مقامی لوگ برہم ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پارمپورہ میں بجلی کی آنکھ مچولی سے تنگ آچکے ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا مسجد حمزہ کے قریب نصب کئے گئے بجلی ٹرانسفار مر ان کے لئے درد، سر بن گیا ہے کیونکہ بار بار بجلی ٹرانسفارمر کے فیز گر جاتے ہیں لیکن محکمہ کے تعینات کئے گئے اہلکا ر فیز جوڑنے کے لئے موجود نہیں ہوتے ہیں اور پھر لوگ خود لائین مین کا کام انجام دیتے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ اگر شام کے بعد بجلی سپلائی میں خرابی آتی ہے تو رات بھر بستی گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتی ہے۔لوگوں نے بجلی اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارمپورہ کو معقول بجلی سپلائی فراہم کی جائے۔