پارمپورہ سے شہر تک 350مسافر گاڑیاں دستیاب

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل آفیسران کی ایک میٹنگ میں سڑکوں کی کشادگی ،فلائی اوور کی تکمیل،سائین ایجز کو نصب کرنے اور مزید پارکنگ جگہوں کے قیام کے علاوہ دیگر امور اور ٹریفک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر ،کمشنر ایس ایم سی ،ڈائریکٹر اِرا،چیف ٹائون پلانر ،ایس ایس پی ٹریفک اور ایس ای آر اینڈ بی کے علاوہ دیگر آفیسران بھی تھے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ عوام کی سہولیات کے لئے پارمپورہ سے شہر تک 350مسافر بسوں کی خدمات دستیاب رکھی گئی ہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ان بسوں کی چیکنگ کی جانی چاہیے تاکہ وہ قانونی ضوابطہ پر عملد رآمد کریں۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو سڑکوں پر سے تمام رکائوٹوں اورناجائز تجاوزات کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ قمرواری سڑک پر 22ڈھانچوں کو پہلے ہی منہدم کیا گیا ہے جب کہ کئی تعمیرات مالکان کی طرف سے رضاکارانہ طور مسمار کئے جارہے ہیں۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو پارکنگ جگہوں کے بارے میں عوامی تشہیری جانکاری فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگ ان سے استفادہ کرسکیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے اوریہ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔صوبائی کمشنر نے آفیسران کو ریڈیو کشمیر کے نزدیک گریٹر سپریٹر کے کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔بصیر احمد خان نے 50مارکون سائز پالیتھین پر مکمل پابندی عائد کرنے اور بازاروں کا روزانہ بنیادوں پر معائنہ کرنے پر زوردیا۔