سرینگر//شہر سرینگر کے مضافاتی علاقہ میں جمعرات کو جنگجوﺅں کے حملے میں کم سے کم ایک فورسز اہلکار زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ شہر کے پارمپورہ میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جنگجوﺅں نے خوشیپورہ پارمپورہ علاقے میں فورسز پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے فوراً بعد علاقے کی طرف اضافی فورسز اہلکار روانہ کئے گئے جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔